مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے‘ چوہدری پرویز اشرف

اتوار 16 جولائی 2017 14:41

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے اب مساجد پر نماز کے دوران کریک ڈاؤن کر کے وہاں سے بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے ٹارچر کیمپوں میں بند کر کے ان پر انسانیت سوز تشدد کیاجارہا ہے ۔

اقوام عالم اس ظلم و بربریت کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے امن کو مسئلہ کشمیر کے باعث خطرات درپیش ہیں ۔ اقوام متحدہ 70برسوں سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے میں پس وپیش کررہا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں اور اب بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرتے ہوئے پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے کشمیریوں کو فوجی ڈھال کے طوپر استعمال کررہا ہے دنیا کے خطرناک ترین ہتھیاروں کا استعمال کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

اقوام عالم اس کا نوٹس لے ۔