وزیراعظم محمدنوازشریف کی سیاسی زندگی پر ضیاء نامی لوگوں کاکافی گہرااثرہے

جنرل ضیاء الحق کے انتقال کے بعدلیفٹیننٹ جنرل ضیاء الدین بٹ آئے،اور حکومت کاتختہ الٹ گیا،اب نوازشریف کی سیاسی زندگی میں واجد ضیاء آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جولائی 2017 13:26

وزیراعظم محمدنوازشریف کی سیاسی زندگی پر ضیاء نامی لوگوں کاکافی گہرااثرہے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) : وزیراعظم محمد نوازشریف کی سیاسی زندگی پر ضیاء نامی لوگوں کاکافی گہرااثردکھائی دیتاہے، سابق آرمی چیف جنرل ضیاء الحق کے انتقال کے بعد میاں محمدنوازشریف نے قوم کوان کے مشن کی تکمیل کی نوید سنائی،آج بھی واجد ضیاء ہی ان کی سیاسی زندگی ختم کرنے کے درپرہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے نام کے ساتھ ضیاء نامی لفظ ایساجڑگیاہے کہ آج تک اس سے جان نہیں چھوٹ رہی۔

جنرل ضیاء الحق کے بعدنوازشریف اپنے سابق دورحکومت میں جب جنرل پرویزمشرف کوبرطرف کررہے ہوں گے تون کی نگاہیں ایک ایسے جرنیل کاانتخاب کریں گی جن کانام ضیاء الدین بٹ ہوگا۔پھرجوہواوہ پوری قوم نے دیکھا۔اب پھرا ن کی زندگی میں ایک ضیاء آیا۔ جب جے آئی ٹی بنی توان کے سربراہ بھی ضیاء یعنی واجد ضیاء تھے۔۔۔ویڈیوبھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :