گورنمنٹ ہائی سکول پارس کا ہیڈ کلرک اوراس کی اہلیہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

بالاکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) گورنمنٹ ہائی سکول پارس کا ہیڈ کلرک اوراس کی اہلیہ بجلی کاکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سکول پارس کے ہیڈکلرفضل الرحمن کی اہلیہ مسماة(ف)اپنے گھر میں کپڑے دھونے کے بعد بجلی کی تار پر لٹکا رہی تھی کہ اسے بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔خاتون کے شورشرابہ پر اس کے شوہر فضل الرحمن اپنی اہلیہ کوبچانے کیلئے آیااوروہ بھی کرنٹ کی زد میں آگیا۔دونوں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔میاں بیوی کو کھولیاں میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :