پولیس کو تہرے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہری پور پولیس کو تہرے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 32سالہ محمد شفیق عرف چیتا پولیس کو تہرے قتل کی واردات میں مطلوب تھا۔محمد شفیق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہری پور منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی ہے۔