سپلائی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) سپلائی میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکرسے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور2شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔جاں بحق اورزخمی نوجوانوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شاہراہ ریشم پر تیز رفتار ٹرک نمبربی 1628کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار عاطف ولد علی بہادر جاں بحق جبکہ اس کے ساتھ بیٹھے دو افراد خلیل الرحمن اورممتاز شدید زخمی ہوئے۔وقوعہ کی اطلاع پر سپلائی چوکی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورٹرک ڈرائیور ضیاء الرحمن کو گرفتار کرلیا۔جاں بحق اورزخمی افراد کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :