جنوبی چینی سمندروں میں طوفان ، شدید بارشوں کا امکان

ماہی گیروں اور ساحل پر کام کرنیوالے مزدوروں کو واپس بلالیا گیا ہینان اور گوانگ ڈانگ کے درمیان مسافر بردار بحری جہازوں کی آمدورفت معطل

اتوار 16 جولائی 2017 13:10

ہیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) سمندری طوفان تالاس چین کے صوبہ ہینان کے انتہائی جنوبی جزیرے کی طرف بڑھ رہا ہے، گذشتہ روز دوپہر کو اس طوفان کے آثار جنوبی چینی سمندروں میں 205کلومیٹر جنوب مشرق کی طرف لنگ شوئی لی کی خود مختار کائونٹی میں دیکھے گئے تھے جہاں طوفان کی رفتار 62سے 74کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ، گوانگ ڈو صوبہ کے محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ طوفان کیانگ ہائی اور سانیہ کے درمیان سمندر سے ٹکرا جائے گا ،طوفان کے نتیجے میں زبردست طوفان اور شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، سمندری لہریں چار میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں ، جنوبی چینی سمندروں کے درمیان اور شمالی حصے میں موجود جہازوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طورپر احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ اس طوفان کے باعث ہونیوالے نقصانات سے بھی آگاہ کرنے کے لئے انتباہ جاری کردیا گیا ہے ،گوانگ ڈانگ کے ساحل کے قریب 22901ماہی گیر کشتیوں کو واپس بلالیا گیا ہے جبکہ ساحل سمندر میں کام کرنیوالے 39425افراد کو بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، خلیج کیانگ زو اور ہینان اور گوانگ ڈانگ کے درمیان مسافر جہازوں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :