بھارت اپنے ایکسپورٹرز کو مراعات کیساتھ پاکستانی برآمدات کو نقصان پہنچانے کیلئے بھی خطیر رقم خرچ کر رہا ہے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن
پاکستان بارے منفی تاثر کو زائل کرنے ،مصنوعات کی تشہیر کیلئے بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں ،کمرشل اتاشیوں کو کو متحرک کیا جائے بنگلہ دیش کی برآمدات کا مجموعی حجم34ارب ڈالر تک پہنچ چکا ،ہماری برآمدات تنزلی کا شکار ہیں‘ سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد کی گفتگو
اتوار 16 جولائی 2017 12:20
(جاری ہے)
انہوںنے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے برآمدات بڑھانے کیلئے متعدد اعلانات توکئے گئے ہیں لیکن انہیں فی الفور عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر پاکستانی معیشت مزید مشکلات سے دوچار ہوجائے گی ۔
انہوںنے کہا کہ بنگلہ دیش کے ایکسپورٹرز اپنی حکومت کی مدد سے پوری دنیا میں اپنی مصنوعات بھجوا رہے ہیںاور اس کی برآمدات کا مجموعی حجم34ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جنہیں آئندہ سالوں میں 50ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں ہماری برآمدات تنزلی کا شکار ہیں۔ ہماری حکومت بھی برآمدات کرنے والے مینو فیکچررز کو ہر سطح پرسہولیات اور مراعات دے تاکہ ہمارا ایکسپورٹر بھی بیرون ممالک مقابلے کے قابل ہو سکے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک طرف جہاں اپنے ایکسپورٹرز کو وسیع پیمانے پر مراعات دے رہا ہے وہیں ایک سازش کے تحت پاکستان کی برآمدات کو نقصان پہنچانے اور اس میں کمی کیلئے الگ سے خطیر رقم خرچ کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ ہے کہ پاکستان کے بارے میں پائے جانے والی منفی تاثر کو زائل کرنے اور پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کیلئے بیرون ممالک موجود پاکستانی سفارتخانوں اورخصوصاًکمرشل اتاشیوں کو متحرک کیا جائے اور ان سے ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی رپورٹ طلب کی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.