حلال ایکسپو ،انٹرنیشنل پروفیشنل بیوٹی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

اتوار 16 جولائی 2017 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے جاپان میں منعقد ہونے والی حلال ایکسپو اورجنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل پروفیشنل بیوٹی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

رواں سال3اور4ستمبر کو جوہانسبرگ میںمنعقد ہونے والی انٹر نیشنل پروفیشنل بیوٹی نمائش میں کاسمیٹکس،پرفیومری،بیسک میٹریل،مینیکیور، پیڈیکیور ، باتھ روم پراڈکٹس،نیچرل پراڈکٹس،ایکسیسریز، بال ، ناخن اور ٹولز کے سٹالز لگائے جائیں گے۔

نمائش میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ11اگست مقرر ہے۔حلال ایکسپو 21تا23نومبر جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہو گی جس میں فوڈ آئٹمز(صرف پراسیسڈ فوڈ)جام، جوس، گروٹ کا گودا(پلپس)جما ہوا فروٹ،خشک فروٹ، میو ہ جات،جما ہوا سمندری فوڈ، مصالحہ جات ،کنفیکشنری آئٹمز اور حلال کاسمیٹکس شامل ہیں۔مذکورہ نمائش میں شرکت کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم اگست ہے۔