اینی میٹڈفلم ’’دی نٹ جاب 2‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا

فلم رواں برس 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی

اتوار 16 جولائی 2017 11:50

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈفلم ’’دی نٹ جاب ٹو‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم رواں برس 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔اینی میٹڈ فلم دی نٹ جاب نے 2014ء میں شائقین کے دل جیت لیے تھے، جس کے بعد اس فلم کا دوسرا حصہ ریلیز کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

اینی میٹڈ مووی ’’دی نٹ جاب ٹو‘‘ کی کہانی ایک بار پھر نٹ کھٹ شرارتی گلہریوں کے گرد گھومے گی، جنہیں سارے جانوروں کو شہر کے سفاک میئر سے بچانا ہے۔

فلم کے نمایاں کرداروں پر پس پردہ آواز دینے والوں میں جیکی چین، وِل آرنیٹ، مایا روڈولف، اسابیلا مونر، بوبی موئنی ہان اور کیتھرین ہائی شامل ہیں۔جانوروں کے گرد گھومتی یہ دلچسپ داستان رواں برس 11 اگست کو بڑے پردے پر بیان کی جائے گی۔