فلم’ ’اٹ اسٹینز دی سینڈز ریڈ‘‘9نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنیگی

اتوار 16 جولائی 2017 11:50

․نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) کینیڈین تھرلر فلم اِٹ اسٹینز دی سینڈز ریڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کولن منیہین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے، جو پراسرار طور پر خود کو ایک ریگستان میں تنہا پاتی ہے اور مصیبت میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں بریٹنی ایلن،جوان ریڈینگر،کرسٹوفر ہگنز،مائیکل فلیپووچ،ڈیلن پلیفیئر اور مرون مونڈیسر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔بریٹنی ایلن اور مارک ملیارڈ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 9نومبر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔