برازیل، خاتون سیاستدانوں کو مظاہروں کے باعث اپنی شادی کے دن بکتر بند گاڑی میں رخصت ہونا پڑا

اتوار 16 جولائی 2017 10:10

برازیل، خاتون سیاستدانوں کو مظاہروں کے باعث اپنی شادی کے دن بکتر بند ..
برازیلیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) برازیل کی ایک سیاستدان نے بائیں بازو کے مظاہرین پر اپنی شادی میں آنے والے مہمانوں کے ساتھ جسمانی اور زبانی بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسا ان لوگوں نے اس لیے کیا کہ ان کا خاندان صدر مائیکل ٹیمر کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق25 سالہ ماریا وکٹوریہ بروس صوبہ پرانا کی رکن اسمبلی ہیں اور ان کے والد صدر مائیکل ٹیمر کی حکومت میں وزیر صحت ہیں۔

سینکڑوں افراد جمعہ کو اس چرچ کے باہر اکٹھا ہو گئے تھے جہاں ماریا وکٹوریہ کی شادی کی تقریب جاری تھی۔مظاہرین نے ان پر انڈے پھینکے اور ماریا وکٹوریہ کو بکتربند گاڑی میں چرچ چھوڑنا پڑا۔یہ واقعہ اس بات کا مظہر ہے کہ گذشتہ سال صدر ٹیمر کی پیش رو صدر جیلما روسیف کو عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد برازیل کی سیاست کتنی منقسم اور کشیدہ ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :