اسداللہ بھٹو کا مولانا جان محمد عباسی کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر نور محمد عباسی کی وفات پراظہار تعزیت

ہفتہ 15 جولائی 2017 22:21

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے جماعت اسلامی کے مرحوم رہنماء مولانا جان محمد عباسی کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر نور محمد عباسی کی وفات پر انکے بھائی سابق میئر لاڑکانہ قربان عباسی ، صاحبزادے فواد عباسی ، شمس الدین عباسی ، بدر الدین عباسی، قمر عباسی سمیت دیگر سے اظہار افسوس و تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و رحمت کی، مذید براں انہوںنے پنوعاقل میں جے آئی یوتھ کے رہنماء عبدالغفور عباسی سے ان کے والد عبدالمجید عباسی کی وفات پر اور صالح پٹ میں محمد ظفر چاچڑ سے انکے چچا کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔ امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو اور پریم یونین کے مرکزی سیکریٹری جنرل خیر محمدتنیو انکے ہمرا ہ تھے۔