ہمارے وکلاء عدالت میں جواب دیں گے ، ہم نے کسی پر سازش کا الزام نہیں لگایا، ہر وہ عمل جس سے معیشت کمزور ہوتی ہو وہ سازش ہے

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 15 جولائی 2017 22:03

ہمارے وکلاء عدالت میں جواب دیں گے ، ہم نے کسی پر سازش کا الزام نہیں لگایا، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے وکلاء عدالت میں جواب دیں گے ، ہم نے کسی پر سازش کا الزام نہیں لگایا، ہر وہ عمل جس سے معیشت کمزور ہوتی ہو وہ سازش ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیس چل رہا ہے فیصلہ آنے کا انتظار کریں۔ الیکشن کا ماحول ہے ہر کوئی اپنا فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے دفاع وزیر اعظم کا حق ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ جیسی 20 رپورٹس میرے خلاف بھی بنی ہوئی ہیں۔ …

متعلقہ عنوان :