ڈیرہ مراد جمالی ، تمبو میں پٹ فیڈر کینال ودیگرشاخوں سے پانی چوری اور زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی

ہفتہ 15 جولائی 2017 21:32

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) نصیرآباد کے علاقے تمبو میں پٹ فیڈر کینال ودیگرشاخوں سے پانی چوری اور بالان شاخ مگسی شاخ اور روپا شاخ میں زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی لاکھوں روپے کے شالی کے بیج خشک ہونے لگے کسانوں زمینداروں کا احتجاج پانی دو پانی دو کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی زمینداروں کے ایکس ای این ایری گیشن کے ساتھ کامیاب مذاکرات شاخوں کو ٹیل کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما زمیندار میر نظام الدین لہڑی میر صوبہ خان رند میر شاہ میر خان رند کسان زمیندار تحریک کے مرکزی چیئرمین مولانا عبدالمجید جتک میر رستم خان رند میر ارسلان خان رند اور میر محمد قاسم رند کی قیادت میں مگسی شاخ روپا شاخ بالان شاخ کے سینکڑوں کسانوں زمینداروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور بیدار پل پر دھرنا دیا تینوں کینالوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی پائپ اور واٹر کورسز کے ذریعے پانی چوری کرنے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی مظاہرین سے ایکس ای این پٹ فیڈر کینال ریاض احمد بلوچ ایس ڈی او بالان شاخ محمد اسلم لونی نے مذاکرات کیئے تینوں شاخوں سے غیر قانونی لگائے گئے پائپ لائن نکال کرجلد ٹیل کرنے کی یقین دہانی کی گئی جس پر مظاہرین نے احتجاج موخر کردیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایکس ای این ریاض بلوچ نے کہاکہ پٹ فیڈر کینال سے 25فیصد شالی کرنے کی اجازت ہے مگر زمیندار سو فیصد شالی کاشت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے زرعی پانی کی قلت ہے پانی کی قلت عارضی ہے بڑے زمیندار چھوٹے زمینداروں کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہاکہ غیر قانونی پائپ لائنوں سے پانی چوری کو ترک کردیں غیر قانونی پائپوں کو نکالنے کیلئے ایف سی مدد حاصل کی جائے گی اور زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :