ْ پانامہ کیس کی سماعت :سپریم کورٹ اور ریڈ زون کیلئے غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کا فیصلہ

ہفتہ 15 جولائی 2017 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) پانامہ کیس کی پیر کو ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ اور ریڈ زون کیلئے غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ایس ایس پی سکیورٹی جمیل ہاشمی کے مطابق سپریم کورٹ کی عمارت کے گرد اضافی خار دار تاریں لگا دی گئی ہیں جبکہ سوموار کو پانامہ کیس کی سماعت کے دوران ریڈ زون سیل ہوگا ، غیر متعلقہ افراد کا ریڈ زون اور سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلہ بند ہوگا ، صرف مقدمات میں پیش ہونے والے وکلا اور معمول کی کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندے داخل ہو سکیں گے ، ریڈ زون کے داخلی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔۔بابر عباسی