نواز شریف نے سپیکر اسمبلی ایاز صادق کو لندن سے ہنگامی طور پر بلاکر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی اور فاروق ستار سے رابطوں کا ٹاسک دیدیا

ہفتہ 15 جولائی 2017 20:49

نواز شریف نے سپیکر اسمبلی ایاز صادق کو لندن سے ہنگامی طور پر بلاکر اپوزیشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے سپیکر اسمبلی ایاز صادق کو لندن سے ہنگامی طور پر بلاکر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی اور فاروق ستار سے رابطوں کا ٹاسک دیدیا ہے، وزیراعظم کے استعفیٰ کے علاوہ دیگر تمام شرائط پر اپوزیشن سے فیصلہ کن مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے، عمران خان اور زرداری سے بھی رابطوں کا سپیکر کو اختیار دے دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور سیاسی بحران کے حل کیلئے اپنے قریبی دست راست اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں کہ وہ خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر فاروق ستار سے فیصلہ کن مذاکرات کریں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے سپیکر پر واضھ کیا ہے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ اور اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے علاوہ دیگر تمام اپوزیشن کی شرائط کو تسلیم کرنے کیلئے حکومت تیار ہے جس کے بعد سپیکر ایاز صادق نے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

۔