ماڈل بازار سبزہ زار میں ہونے والی 6 جولائی کی آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ خصوصی مالی تعاون کیا جائے : ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

ہفتہ 15 جولائی 2017 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے وزیراعلیٰ پنجاب ، میئر لاہور اور کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور سے اپیل کی ہے کہ ماڈل بازار سبزہ زار میں ہونے والی 6 جولائی کی آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ خصوصی مالی تعاون کیا جائے ۔ وہ متاثرین کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ پورے بازار میں بجلی کی سپلائی کے ساتھ کوئی فائر سرکٹ بریکر نصب نہیں تھے ۔

آناً فاناً آگ پھیل گئی ۔ فائر بریگیڈ دکانوں کے راکھ میں تبدیل ہونے کے بعد پہنچا ۔ انہو ں نے کہاکہ غریب محنت کش جو رزق حلال کما رہے ہیں ، ان کو مصیبت کی گھڑی میں تنہا چھوڑنا اللہ کی ناراضگی کا ذریعہ بن سکتاہے ۔ انہوںنے اپیل کی کہ نہ صرف یہ کہ دکانیں تعمیر کی جائیں ، بلکہ جس جس کا جتنا جتنا نقصان ہواہے ، اس کی اسی طرح مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :