ہنگو،پولیس کی کارروائیاں،5جرائم پیشہ عناصر سمیت 8مشکوک افرادگرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

ہفتہ 15 جولائی 2017 19:52

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) ہنگو پولیس کی کارروائیوں میں5جرائم پیشہ عناصر سمیت 8مشکوک افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمدکرلی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ تھانہ ہنگو اورصدر پولیس نے اپنے اپنے متعلقہ علاقاجات میں جرائم پیشہ عناصر کے کلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک مفرور سمیت 5جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا جبکہ کارروائی کے دوران 8مشکوک افرادبھی گرفتار کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہنگو کے مطابق گرفتار جرائم پیشہ عناصر سے دو پستول،دو کلاشنکوف،سینکڑوں کارتوس اورمنشیات بھی برآمد لی گئی۔ڈی پی ہنگو نے پریس ریلیز میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز کو ہدایات جاری کئے ہیں کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرکے جرائمکے تمام راستے بند کریں تا کہ علاقے میں کوئی بد امنی پیدا نہ ہو سکے۔انہوں نے علاقہ مشران،علماء کرام،بلدیاتی نمائندگان،لیزان کمیٹی ممبران سے ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :