ملک و قوم کا نام روشن کر کے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے ،عامرخان

ہفتہ 15 جولائی 2017 19:52

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلو کار عامر خان نے کہا کہ پاکستانی ہونے پر فخر ہے،ملک و قوم کا نام روشن کر کے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت میں یو اے ای میں مقیم عالمی شہرت یافتہ گلوکار عامر خان نے کہا ہے کہ خوشی کا موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے دو مشہور و معروف ماڈلز موہٹ تونک اور خاتون ماڈل گرل سارابجیت بندرہ نے حالیہ ریلیز ہونے والی ان کی پنجابی بھنگڑا نما گیت ’’ناچ دی‘‘ کی شوٹنگ میں ان کے ہمراہ پر فارم کرنے کی خواہش اور آمادگی ظاہر کی ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ گانے کی شوٹنگ مکمل ہونے کو ہے اور عنقریب برصغیر میں ان کے چاہنے والوں کو جن کو بے صبری سے ناچ دی گیت کی ریلیز کا انتظار تھا وہ جلد خوش خبری سنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت جنوبی اشیائی ممالک میں قلیل عرصہ میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے میں چاہنے والوں کی دعائیں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی بھر پور لگن اور محنت کر کے ملک کا نام روشن کرنے کے لئے مذید اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی محنت جاری رہے گی۔