چکوال، غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ویگن ڈرائیور ،گرفتار

ہفتہ 15 جولائی 2017 19:44

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2017ء) ڈھڈیال میں ویگن کے اندر غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ویگن ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، ٹریفک سٹاف کے اے ایس آئی طارق جاوید نے استغاثہ دیا کہ عبدالوحید ولد باغ حسین ساکن گجر خان جس نے ہائی ایس نمبرایم آر آر اے 034 میں غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کر رکھے تھے کوویگن سمیت گرفتار کر کے ڈھڈیال پولیس کے حوالے کر دیا جہاں پر اے ایس آئی عبدالرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :