علماء کرام کا سیاسی میدان میں کھودنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پرائمری سکولوں کو زنانہ اساتذہ کے حوالے کرکے صوبہ میں مخلوط نظام تعلیم رائج کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے

رکن صوبائی اسمبلی جے یو آئی مفتی فضل غفور کا شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 جولائی 2017 19:20

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2017ء) جے یو آئی کے ضلعی امیر ورکن صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور نے کہا کہ علماء کرام کا سیاسی میدان میں کھودنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔کیونکہ جن ممالک میں علماء نہیں وہاں پر ماں ،بہن اور بیٹی میں کوئی تمیز نہیں کیا جاتا ہے،موجودہ صوبائی حکومت بھی صوبے میں پرائمری سکولوں کو زنانہ اساتذہ کے حوالے کرنے اور صوبہ میں مخلوط نظام تعلیم رائج کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت غیروں کے اشاروں پر چل کر اس صوبے میں غیر اسلامی کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

مگر جب تک دین اسلام کے سپاہی اور علمائ کرام زندہ ہو۔کوئی مائی کا لعل یہاں پر اس طرح کے قوانین اور کلچر کو فروغ نہیں دے دسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم دین اسلام کے سپاہی ہے اسلام کے خاطر ہم سروں پر کفن باندھ کر غیر مسلموں اور ان کے ھامیوں کا مقابلہ کریں گے۔وہ بروز ہفتہ اپنے حلقہ بیانت موضوع بلوخان درہ اور بنگرو سر میں الگ الگ شمولیتی تقاریب اور بجلی ٹرانسفرمروں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقاریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر بلوخان درہ کے حاجی عمر زرین کے سربراہی میں 15افراد نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی سے برسوں ناطہ توڑ کر جے یو آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

جبکہ بنگو سر میں اعتبار ،مسافر اور بختی زیب کے سربراہی میں 45 افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔مفتی فضل غفور نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرا چار سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہیں۔دنیاوی کاموں کے علاوہ اسمبلی فلور پر میں نے عوام کی طاقت کے ذریعے اسلام مخالف بلوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔اگر خدانخواستہ اسمبلی فلور پر علمائ نہ ہوتے تو کیا خبر یہ سیکولر اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے لوگ کچھ اور کس طرح بلوں کو پاس کردیتے۔

اللہ نے مجھے دین اسلام کی خدمت کا موقع دیا ہے۔صوبائی اسمبلی کیا۔اگر اللہ نے موقع دیا تو قومی اسمبلی اور اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں بھی اسلام کے حق میں لب کوشائی کا یہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔ان کے علاوہ تقریب سے مولاناضیاء الاسلام،وی سی نائب ناظم محمد طاہر،حاجی ہارون،ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل ممبر موصوف نے دو الگ الگ محلوں کیلئے 100اور 50KVA بجلی ٹرانسفرمروں کا بھی افتتاح کیا۔