ھنگو پولیس کی مختلف کارروائیاں، 25جرائم پیشہ عناصر سمیت 8مشکوک افرادگرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

ہفتہ 15 جولائی 2017 16:55

ھنگو پولیس کی مختلف کارروائیاں، 25جرائم پیشہ عناصر سمیت 8مشکوک افرادگرفتار، ..
ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2017ء) ھنگو پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 25جرائم پیشہ عناصر سمیت 8مشکوک افرادکو گرفتارکر کے اسلحہ و منشیات برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ تھانہ ہنگو اورصدر پولیس نے اپنے اپنے متعلقہ علاقاجات میں جرائم پیشہ عناصر کے کلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایک مفرور سمیت 5جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا جبکہ کاروائی کے دوران 8مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہنگو کے مطابق گرفتار جرائم پیشہ وناصر سے دو عدد پستول،دو عدد کلاشنکوف،سینکڑوں کارتوس اورمنشیات برآمد لی گئی۔ڈی پی ہنگو نے پریس ریلیز میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او ز کو ہدایات جاری کئے ہیں کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرے اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے جرائم کا ہر راستہ بند کرے تا کہ علاقے میں کوئی بد امنی پیدا نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ مشران،علماء کرام،بلدیاتی نمائندگان،لیزان کمیٹی ممبران ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔

متعلقہ عنوان :