Live Updates

خیبرپختونخواہ میں محکمہ صحت نے عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کوناکام بنا دیا

گزشتہ تین مہینوں میں ہسپتالوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 3500 تک پہنچ گئی،جنوری سے مارچ تک روزانہ 40بچوں کوموت واقع ہوئی،سب سے زیادہ بنوں میں 723اموات ہوئیں،رپورٹ محکمہ صحت کو موصول ہو گئی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 جولائی 2017 16:17

خیبرپختونخواہ میں محکمہ صحت نے عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کوناکام ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جولائی2017ء) : خیبرپختونخواہ میں محکمہ صحت نے عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کو ناکام بنا دیا،صوبائی ہسپتالوں میں گزشتہ تین مہینوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 3500 تک پہنچ گئی،جنوری سے مارچ تک روزانہ 40 بچے کی موت کی وادی میں میں جارہے ہیں، تین مہینوں میں سب سے زیادہ بنوں میں 723 اموات ہوچکی ہیں، بچوں کی اموات کے حوالے سے رپورٹ محکمہ صحت کو موصول ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ میں گزشتہ تین مہینوں میں 1800 بچے ڈھائی کلو گرام سے کم وزن کے پیدا ہوئے۔ جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں دوران زچگی 150 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین مہینوں میں سرکاری ہسپتالوں میں 45 ہزار 640 بچے پیدا ہوئے۔ جن میں 4 ہفتوں کی عمر کے 1457 بچوں کی مختلف بیماریوں کے باعث موت واقع ہوگئی۔بنوں میں سب سے زیادہ اموات 723،ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتالوں میں 248 بچوں کی موت واقع ہوئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :