سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر انتظام 43 واں تربیتی کورس 18سے 20جولائی تک جناح کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں شروع ہو گا

ہفتہ 15 جولائی 2017 16:15

سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر انتظام  43 واں تربیتی کورس 18سے 20جولائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2017ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) ٹریننگ اکیڈمی کے زیر انتظام رویے میں تبدیلی کے موضوع پر 43 واں کورس 18سے 20جولائی تک جناح کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے حکام کے مطابق اس تربیتی کورس میں 15 مختلف یونیورسٹیوں ، سی ڈی اے اوردیگر اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے اور انہیں نامور ٹرینر تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :