الیکشن کمیشن کو فنڈذ کی ریلیز اور الیکشن اصلاحات کے مجوزہ بل کی منظوری میں تاخیر سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے،حکومت جلد از جلد مجوزہ اصلاحاتی بل پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کرے اور اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں راست اقدام کریں گی،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ

جمعہ 14 جولائی 2017 22:19

الیکشن کمیشن کو فنڈذ کی ریلیز اور الیکشن اصلاحات کے مجوزہ بل کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فنڈذ کی ریلیز اور الیکشن اصلاحات کے مجوزہ بل کی منظوری میں تاخیر سے حکومت کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد مجوزہ اصلاحاتی بل پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کرے اور اگر حکومت نے ایسا نہ کیا تو پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں راست اقدام کریں گی۔

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چار اپریل کو سپیکر قومی اسمبلی کو اس ضمن میں خط بھی لکھا لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود حکومت نے الیکشن کمیشن کو نہ تو فنڈذ ریلیز کئے اور نہ مجوزہ بل کی منظوری کیلئے کوئی قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی غیر جمہوری سوچ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔