جتوئی برادری کے دوگروہوں میں جاری دیرینہ خونریزتصادم میں بیک وقت 16 افرادکی ہلاکتوں کے بعد سابق ایم این اے ڈاکٹرمحمدابراہیم جتوئی اپنی برادری کے سردارفتح محمدخان جتوئی کیساتھ بڈانی اور سعدخانانی برداری کے پاس صلح کیلئے قافلہ لیکرپہنچ گئے،فریقین نے قافلے کو اعزازدیکرصلح کیلئے آمادگی ظاہرکردی

جمعہ 14 جولائی 2017 19:11

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) خانپورمیں سابق ایم این اے ڈاکٹرمحمدابراہیم جتوئی کااپنے برادری کے سردارفتح محمدخان جتوئی کے ساتھ بڈانی اور سعدخانانی برداری کے پاس صلح کے لیے منت سماجت قافلہ لیکرپہنچ گئے ،فریقین نے قافلے کو اعزازدیکرصلح کے لیے آمادگی ظاہرکردی،خونریزی ختم کرکے صلح کریں ، ڈاکٹرمحمدابراہیم جتوئی کافریقین کوہدایت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانپورمیں فیضوتھانہ کے علاقے میں جتوئی برادری کے دوگروہوں بڈانی اورسعدخانانی برادری میں جاری دیرینہ خونریزتصادم میں بیک وقت 16 افرادکی ہلاکت اور درجن کے قریب زخمی ہونے کے بعدسابق ایم این اے ڈاکٹرمحمدابراہیم جتوئی نے لمحہ فکریہ قراردیکراپنے برادری کے سردارفتح محمدخان جتوئی اور برادرسابق صوبائی وزیرمیرعابدحسین خان جتوئی،میرامیرحسین خان جتوئی ،میرنعیم حسین خان جتوئی ،میرلعل حسین خان جتوئی، سابق تحصیل ناظم مہدی حسن خان جتوئی اور دیگرجتوئی برادری کے معززین کی بڑی وفدکے ساتھ منت سماجت قافلہ لیکر سعدخانانی اوربڈانی برادری کے پاس پہنچ گئے جہاں پر ڈاکٹرمحمدابراہیم جتوئی اور سردارفتح محمدخان جتوئی نے سعدخانانی برادری کے رہنماحاجی رمضان اورشیروسعدخانانی جبکہ بڈانی برادری کے غلام علی بڈانی سمیت انکے متاثرین سے ہمدردی کااظہارکرکے خونریزتنازع ختم کرنے کی ہدایت کردی ،فریقین نے قافلے کو اعزازدیکرکہاکہ آپ ہمارے بڑے ہیں آپ کومکمل اختیارہے ،تصفیہ کے لیے تیارہیں ،جبکہ جتوئی سرداروں اورمعززین کی منت سماجت قافلے کے بعدعلاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے اوراس اقدام کو خونریزتنازع کے خاتمے کے لیے مثبت قدم قراردیاہے ، فریقین جلدمشورہ کرکے تصفیہ کی تاریخ طے کریں گے ۔