پاکستان کا دشمن عراق کا دشمن ہے،دونوں ممالک میں انٹلیجنس تعاون موجود ہے، علی یاسین محمد کریم

سعودی عرب اور قطر کے تنازع میں عراق غیر جانبدار رہیگا، داعش خطرناک عالمی تنظیم ہے جس نے ہزاروں عراقیوں کو قتل کیا ، خاتمے میں بہت سے ممالک نے ہماری مدد کی ہے، عراقی سفیر کی عراقی سفارتخانے میں پریس کانفرنس

جمعہ 14 جولائی 2017 19:19

پاکستان کا دشمن عراق کا دشمن ہے،دونوں ممالک میں انٹلیجنس تعاون موجود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2017ء) پاکستان میں عراق کے سفیر علی یاسین محمد کریم نے کہاہے کہ پاکستان کا دشمن عراق کا دشمن ہے،دونوں ممالک میں انٹلیجنس تعاون موجود ہے، سعودی عرب اور قطر کے تنازع میں عراق غیر جانبدار رہیگا، داعش خطرناک ترین عالمی تنظیم ہے جس نے ہزاروں عراقیوں کو قتل کیا ، خاتمے میں بہت سے ممالک نے ہماری مدد کی ہے ۔

پاکستان میں عراق کے سفیر علی یاسین محمد کریم نے عراقی سفارتخانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش ایک خطرناک ترین بین الاقوامی تنظیم ہے جس نے موصل پر 10 جون 2015ء میں قبضہ کیاتھا،تمام عراقیوں نے مذہب، نسل اور فرقہ سے بالا تر ہو کر داعش کو شکست دینے میں مدد کی ہے،انہوں نے کہا کہ کرد، حشد الشعبی، سنی قبائل نے مل کر داعش کے خلاف جنگ لڑی ہے،انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی میں مسلم اور غیر مسلم دونوں شامل ہیںانہیں عراقی قومی افواج میں بھی شامل کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ عراقی مذہبی قیادت و مجتہدین نے بھی داعش کے خلاف فتوی دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تنظیم کے دہشت گرد دنیا کے 100 سے زائد ممالک سے تعلق رکھتے تھے ، انہوں نے انسانوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ داعش نے ہزاروں عراقیوں کا قتل عام کیا،اب صرف ایک فیصد داعش موجود ہے جو صرف موصل ہی نہیں دیگر شہروں میں بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں ہمارے ہمسایہ ممالک نے ہماری بہت مدد کی ہے، پاکستان نے بھی اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پاکستان کا دشمن عراق کا دشمن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کا انٹلیجنس تعاون موجود ہے، ہمارے ہوا بازوں کو پاکستان میں تربیت دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کے تنازع میں عراق غیر جانبدار رہیگا، اس حوالے سے پاکستان کی غیر جانبداری کی پالیسی مناسب ہے۔

متعلقہ عنوان :