کراچی، ندی میں ڈوب کر2 کمسن بھائی جاں بحق

کورنگی میں واقع جام صادق پل اور منگھوپیر سی2لاشیں برآمد

جمعہ 14 جولائی 2017 20:26

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2017ء) کراچی کے علاقے کیماڑی میں دوکمسن بھائی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ کورنگی اور منگھوپیرسے دولاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے اسکندر آباد ندی میں2 کمسن بھائی ڈو ب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے دونوں بھائیوں کی عمریں7اور 8سال ہے۔ریسکیوٹیموں نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیاہے۔دونوں بھائیوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی گھرمیں کہرام مچ گیا۔ ادھر کورنگی میں واقع جام صادق پل اور منگھوپیر سی2لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔