ایکسین بی اینڈ آر 1میر حبیب الرحمان بلوچ کا تبادلہ فوری منسوخ کیا جائے،ٹھیکیدارایسوسی ایشن سبی و دیگر عہدیداروں کامشترکہ بیان

جمعہ 14 جولائی 2017 16:35

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2017ء)ٹھیکیدارایسوسی ایشن سبی کے صدر حاجی میر محمد حیات رند اور دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایکسین بی اینڈ آر 1میر حبیب الرحمان بلوچ کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے انہوںنے کہاکہ موصوف کا سبی کے عوام کیلئے گراں قدر خدمات ہیں موصوف نے اپنے دور میں ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا انہوںنے کہاکہ موصوف کے دور میں سبی میں معیاری اور پائیدار ترقیاتی کام موصوف کے نگرانی میں ہوئی ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ایکسین بی اینڈ آر حبیب الرحمان کا تبادلہ منسوخ کرے تاکہ شہریوں میں پائی جانے والی پریشانی ختم ہو سکے ۔