Live Updates

مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،ْ نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،ْ مکمل حمایت کااعلان

جمعہ 14 جولائی 2017 16:05

مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،ْ نواز شریف پر بھرپور اعتماد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم نواز شریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،ْوزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے بھی خصوصی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ نے اجلاس کو جے آئی ٹی رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس کے دوران اراکین قومی اسمبلی اوراراکین سینیٹ نے وزیراعظم نواز شریف پربھرپوراعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ شہبازشریف کی رفتار اور آپ کے ویژن سے لوگ خائف ہیں ،ْاستعفیٰ مانگنے والے پہلے پاکستانی عوام سے مقابلہ کریں ،ْعوام کے علاوہ آپ سے کوئی استعفا نہیں مانگ سکتا، نجف سیال نے کہا کہ شہبازشریف جادوئی لیڈر ہیں، عمران خان مولا جٹ کے نوری نتھ کا کردار ادا کر رہے ہیں، نوری نتھ کہتا تھا مولا میں تینوں مارنا اے، مولا نے کہا مولا نو ں مالا نہ مارے تے مولا نہیں مردا،ہم آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے مسلمان ایٹمی ملک جمہوری طاقت بھی بن جائے، یہاں جو تالیاں بج رہی ہیں یہ پاکستان کے کروڑوں عوام کی تالیاں ہیں، ایک طرف وزیراعظم صاحب ہیں جو جمہوریت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ دوسری طرف وہ ہیں جو ڈی چوک میں جمہوریت کی قبریں کھود رہے تھے ،ْ یہ لوگ پھر استعفا مانگ رہے ہیں ،ْ وہ باز نہیں آئیں گے انہیں مقابلہ کرنا پڑے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ وہ حلفاًکہتے ہیں کہ نوازشریف نے سرکاری خزانے سے ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی ،ْسپریم کورٹ میں پوری قوت کے ساتھ اپنا مقدمہ پیش کریں گے، ہم نے چوروں کو اپنے اوپر الزام لگانے کیلئے چھوڑ دیالیکن اب قوم کو بتایا جائے ملک کا پیسہ کس نے اور کیسے لوٹا ،ْملک کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف ایٹمی پاکستان اور جدید پاکستان کے معمار ہیں ،ْ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کرپشن کا لفظ ایک بار بھی استعمال نہیں ہوا، نواز شریف صادق اورامین ہیں ،ْان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور سازشیں ناکام ہوں گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا کہ وزیراعظم سے کوئی استعفیٰ مانگ سکتا ہے اور نہ وہ خود دے سکتے ہیں ، انہیں پاکستانی عوام نے مینڈیٹ دیاہے اور اب بھی یہ فیصلہ عوام کو ہی کرنا ہے، وہ میڈیا ٹرائل پر ان کے صبر کو داد دیتاہوں ،ْایسا کوئی نہیں کرسکتا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ نوازشریف سے محبت کرتا ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے اپنے متفقہ اعلان میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کاپلندہ اور تضادات کا مجموعہ ہے، 2 ماہ میں نہیں بلکہ کافی عرصہ پہلے تیار کیا گیا،کرپٹ عماصر ترقی نہیں تباہی لاتے ہیں۔ نواز شریف ایٹمی پاکستان اورجدید پاکستان کے معمار ہیں ،وہ صادق اور امین ہیں، ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ اور سازشیں ناکام ہوں گی۔

اکثریت کے خلاف اقلیت کی سازش ناکام ہوگی، اقتدار کے بھٴْوکے نامراد ہوں گے، لاکھوں حامی اور کروڑوں ووٹرز کے ہمراہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ہیں ،ْملکی ترقی کے دشمن متحرک ہیں ،ْسازش میں بیرونی ہدایتکار اوراندرونی اداکار ملوث ہیں، وہ سازشوں کے سامنے ڈٹے رہیں۔ �وٹ برائے نیوز ایڈیٹرز:۔وزیراعظم نواز شریف کے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کی خبر این این آئی کی فائل نمبر8 آئٹم نمبر74کے تحت پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات