کویت غیر قانونی طور پر کا م کرنے والے غیر ملکیوں کو جلاوطن کر رہا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 14 جولائی 2017 14:21

کویت غیر قانونی طور پر کا م کرنے والے غیر ملکیوں کو جلاوطن کر رہا ہے
کویت (اردو پوائنٹ تازہ ترین 14جولائی 2017)  : کویت میں حالیہ گرفتاریوں میں گرفتار ہونے والے 88 غیر ملکیوں کو رہائشی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں جلا وطن کیا جا رہا ہے۔گرفتا ر ہونے والوں میں سے زیادہ تر یا تو غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے یا پھر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے اور بہت سارے اپنے قانونی کاروباری مالک سے مفرور تھے اور کسی اور مالک کے پاس غیر قانونی طور پر کا م کر رہے تھے ۔

ایسے افراد جو اپنے قانونی کاروباری مالک کے علاوہ کسی اور کے پاس کام کر رہے تھے انکی فائیلیں سماجی اور لیبر قانون کی وزارت کے پاس پہنچ چکی ہیں تاکے مستقبل میں کوئی کمپنی انکو سپانسر نا کر سکے اور انکے ویزوں کی تجدید نا ہو سکے۔کویت میں روز مرہ کی بنیاد پر جگہ جگہ پولیس چھاپے مار رہی ہے تاکہ غیر قانونی طور پررہائیش پذیر اور کام کرنے والوں کا سدباب کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

مارچ 2016میں پولیس نے جالیب ال سیوکھ میں چھاپے مار کر 1053غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر کام کرنے اور رہائیش پذیر ہونے پرگرفتا ر کیا تھا اور جلا وطن کیا تھا۔اس کے علاوہ خیتان سے 1170 کو حراست میں لیا گیا اور درجونوں کو جلاوطن کیا گیا۔ کویت وزارت کا کہنا ہے کے حراست میں لیے جانے والے 218 غیر ملکیوں نے رہائیشی قوانین کی خلاف ورز ی کی ہے اور ویزہ ختم ہونے کے باوجود ملک میں رہائیش پذیر تھے۔کویت میں رہنے والے 3.4ملین لوگوں میں سے دو تہائی غیر ملکی ہیں جن میں سےغیر تربیت یافتہ ملازمین کی تعدادہزاروں میں ہے۔اور ان سب کا تعلق عرب اور ایشاء سے ہے۔