جے آئی ٹی متنازعہ رپورٹ ہمارے مخالفین کے بے بنیاد الزاما ت کا مجموعہ ہے ،وزیر اعظم

جمعہ 14 جولائی 2017 13:18

جے آئی ٹی متنازعہ رپورٹ ہمارے مخالفین کے بے بنیاد الزاما ت کا مجموعہ ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی متنازعہ رپورٹ ہمارے مخالفین کے بے بنیاد الزاما ت کا مجموعہ ہے ، رپورٹ کے چار ہزار صفحات میں کرپشن ، بدعنوانی کا کوئی الزام تک نہیں لگایا جاسکا،کچھ تو بتائو کسی کنٹریکٹ ،ٹھیکے یا کسی منصوبے میں نواز شریف نے رتی بھر بدعنوانی کی ہے،موجودہ صورتحال پاکستان کی 70سالہ تاریخ ہی کا ایک عکس ہے،مشرف کی آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا،میں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ بحالی کے لیے لانگ مارچ کیا ،آج جو بڑے بڑے لیڈر بنے بیٹھے ہیں اس وقت چھپ گئے تھے ،میں جمہوریت ، رول آف لا اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں ۔

جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا متنازعہ جے آئی ٹی کی متنازعہ رپورٹ ہمارے مخالفین کے بے بنیاد الزاما ت کا مجموعہ ہے اس رپورٹ میں ہمارے موقف اور ثبوتوں کو جھٹلانے کے لیے کوئی ٹھوس دستاویز پیش نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا صرف ہمارے خاندان کے 62سالہ کاروباری معاملات کو مفروضوں ، سورس رپورٹوں ، بہتانوں اور الزام تراشیوں کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے،موجودہ صورتحال پاکستان کی 70سالہ تاریخ ہی کا ایک عکس ،کوئی ایک جملہ ایسا نہیں جس سے اشارہ بھی ملے کہ نواز شریف کرپشن کا مرتکب ہوا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا میرے اقتدار کے پانچوں ادوار او ر شہباز کے ادوار میں اگر ہمارے خلاف رتی بھر کرپشن کا بھی کوئی کیس ہے تو بتا و۔سکینڈل تو دور کی بات رپورٹ کے چار ہزار صفحات میں کرپشن ، بدعنوانی کا کوئی الزام تک نہیں لگایا جاسکا ،ہمارے سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں میں لا کوئی ایک پیسے کی کک بیکس ، کمیشن یا بدعنوانی کا کوئی داغ ۔ انہوں نے کہا کچھ تو بتا تو کہ کسی کنٹریکٹ ، کسی ٹھیکے کسی منصوبے میں نواز شریف نے رتی بھر بدعنوانی کی ہے ،میرے راستے میں مشکلات کھڑی کی گئی لیکن میں اپنے نظریہ او رموقف پر جما رہا ،مجھے نااہل قرار دے کر انتخابات سے باہر کیا گیا لیکن ہمت نہیں ہاری ۔

نوازشریف نے کہا مشرف کی آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایامیں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ بحالی کے لیے لانگ مارچ کیا ،آج جو بڑے بڑے لیڈر بنے بیٹھے ہیں اس وقت چھپ گئے تھے ۔ انہوں نے کہا مجھے امریکی اور برطانوی رہنماں کے فون آئے کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے لانگ مارچ کے لیے نہ نکلیں ۔ وزیر اعظم نے کہا میں جمہوریت ، رول آف لا اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں ،عدلیہ آزادی کے لیے لانگ مارچ ایک مشکل مشن تھا لیکن ہم مخلص تھے ۔ اس لیے اللہ نے کامیابی عطا کی ۔