وزیراعظم کو مستعفی نہیں ہونا چاہیے،نواز شریف عوام سے رجوع کرنے کی بجائے عدالت سے رہنمائی لیں

سابق معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کابیان

جمعرات 13 جولائی 2017 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2017ء) سابق معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی نہیں ہونا چاہیے،نواز شریف عوام سے رجوع کرنے کی بجائے عدالت سے رہنمائی لیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ایٹمی پاکستان عالمی طاقتوں کو کھٹک رہا ہے، ملک میں انتشار سی پیک کیلئے خطرناک ہے، وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی نہیں ہونا چاہیے، عوام سے رجوع کرنے کی بجائے عدالت سے رہنمائی لیں۔