نوازشریف کواپوزیشن کے مطالبے پراپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوناچاہئے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

وزیراعظم کو عدالت سے رجوع کرناچاہئے ،ایٹمی پاورہونے کے باعث پاکستان عالمی طاقتوں کوکھٹک رہاہے ،حالیہ انتشارسی پیک کیلئے خطرناک ہے، تقریب سے خطاب

جمعرات 13 جولائی 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کواپوزیشن کے مطالبے پراپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوناچاہئے بلکہ عدالت سے رجوع کرناچاہئے ،ایٹمی پاورہونے کے باعث پاکستان عالمی طاقتوں کوکھٹک رہاہے ،حالیہ انتشارسی پیک کیلئے خطرناک ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزاسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاکہ ایٹمی پاورہونے کے باعث پاکستان عالمی طاقتوں کوکھٹک رہاہے ،جب سے پاکستان ایٹمی پاوربناہے عالمی طاقتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کرتی رہی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعدوزیراعظم نوازشریف عوام سے رجوع کرنے کے بجائے عدالت سے رہنمائی لیں ۔شریف خاندان کاکیس ابھی سپریم کورٹ میں گیاہے جہاں کیس چلناہے ،اپوزیشن کے مطالبے پروزیراعظم نوازشریف کواپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوناچاہئے ،وزیراعظم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں ۔ڈاکٹرعبدالقدیرکاکہناتھاکہ ملک میں انتشارسی پیک کیلئے خطرناک ہے ،بھارت سمیت متعددممالک کی آنکھوں میں سی پیک کھٹک رہاہے اورسی پیک کوسبوتاش کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔