حیدرآباد, نیشنل ہا ئی ویز اینڈ مو ٹر وے پو لیس این 5سائو تھ سیکٹر تھر ی نے آگ پر قابو پا نے کیلئے فائر فائٹنگ کے عملی مظا ہرے شروع کر دیئے

جمعرات 13 جولائی 2017 22:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) نیشنل ہا ئی ویز اینڈ مو ٹر وے پو لیس این 5سائو تھ سیکٹر تھر ی جا مشورو کے فوکل پر سن نعیم صدیقی کے جاری کیئے گئے اعلا میہ کے مطابق بہا ولپو ر میں احمد پو ر شر قیہ کے مقام پر ہو نے والے ہولناک سانحہ کے بعد ڈ ی آئی جی مو ٹر وے پو لیس این 5سائو تھ نا صر محمو د ستی اور ایس ایس پی سیکٹر تھر ی کر ام اللہ سومرو کی خصو صی ہد ایت پر اس طرح کے کسی بھی نا گہانی حا دثے کی صورت میں حا دثے کے مقام کو کارڈن آف کر نے اور زخمیو ں کو جلد از جلد ایمبو لینس میں شفٹ کر نے سمیت عوام کو محفو ظ مقام پر روکنے اور فوری طو ر پر آگ پر قابو پا نے کیلئے فائر فائٹنگ کے عملی مظا ہرے شروع کر دیئے گئے ہیں،اس حو الے سے پہلی با ر ایکسپر یس وے اور ٹو ل پلا زہ کر اچی کے مقام پر فائر فائٹنگ کے عملی مظا ہرے کیئے گئے جن میں ڈ ی ایس پی لیا ری ایکسپر یس وے نعیم غو ری اور ڈ ی ایس پی بیٹ کر اچی فر حا ن صد یقی کے علا وہ مو ٹر وے پولیس کے دیگر افسر ان ،فائر ٹینڈرز ، چھیپا کی ایمبو لنیسوں اور ایس ایس لفٹر کمپنی کے ما ہر ین نے عملی طو ر پر حصہ لیا، اس حو الے سے ایس ایس پی مو ٹر وے کر ام اللہ سو مر و کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ ڈرل کا مقصد کسی بھی حا دثے کی صورت میں کم سے کم وقت میں مو ٹر وے پر سفر کر نے والے ڈرائیورزا ورمسافر وں کی جا ن وما ل کو محفو ظ بنا نا ہے جبکہ آئند ہ بھی اس قسم کی فائر فائٹنگ ڈرل جا ری رہیں گی تاکہ کسی بھی بڑے حادثے اور کسی بھی گاڑی میں آگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو کے کام شروع کرکے قیمتی انسانی جانوں سمیت مالی نقصان کو بچایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :