سانگھڑ،ضلع چیئرمین خادم نے سال2017.18کا 64کروڑ35لاکھ 68ہزارنو روپے کا منافع بخش بجٹ پیش کردیا

ترقیاتی کاموں کے لئی39کروڑ 85لاکھ روپے رکھے گئے ہیں

جمعرات 13 جولائی 2017 21:32

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) سانگھڑ ضلع چیئرمین خادم نے ضلع کونسل سانگھڑ کا سال2017.18کا 64کروڑ35لاکھ 68ہزارنو روپے کا منافع بخش بجٹ پیش کردیا ترقیاتی کاموں کے لئی39کروڑ 85لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں13کروڑ80لاکھ75ہزار نو روپے رکھے گئے ہیں بقاجات کی مد میں دو کروڑ روپے گیارہ لاکھ 55ہزار روپے رکھے گے ہیں مرمت کے لئے دو کروڑ 60لاکھ روپے رکھے گے ہیں شوشل ویلفئر کی مد میںایک کروڑ 15لاکھ روپے رکھے گے ہیں ضلع کونسل کی آمدن ایک کروڑ12لاکھ روپے ظاہر کی گی ہے بجٹ میں بجٹ میں گزشتہ سال کے بجٹ کے بقاجات 25کروڑ روپے بھی شامل ہیں بجٹ اجلاس ضلع چیرمین خادم حسین رند کی سربراہی میں شروع ہوا فنکشنل لیگ کے مختار سہتو کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کا بجٹ استعمال نہ ہوگا اس کی ایوان سے منظوری نہیں لی گی اس کو موجودہ بجٹ میں شامل کرنا ہے یا نہیں ان کا کہنا تھا کہ سابقہ بجٹ میں جو رکھے گے تھے ان کو دوبارہ اس بجٹ میں شامل کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ دوکانوں اور سینڑز سے جو آمدن آرہی ہے وہ سالانہ 20لاکھ روپے ہے جبکہ ان کی مرمت پر دو کروڑ روپے رکھے گے ہیں ان کا کہنا تھا کہ چلڈرن پارک کے لئے جو رقم رکھی گی ہے اس کو واضع کیا جائے کہ کس یونین کونسل میں پارک تعمیر ہوگا اگر شہر میں کوئی پارک ہے تو میونسپل کمیٹی اس پر خرچ کرسکتی ہے ڈسٹرکٹ کونسل کو اس پر رقم رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سال سیلاب کی صورتحال ہوگی ضلع میں اس کے لئے جو رقم رکھی گی ہے وہ ناکافی ہے قدرتی آفات سے بچائو کے لئے زیادہ رقم رکھی جائے ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑ میں سیم نالوں کے باعث سیلاب آتا ہے اس کی نشاہدگی نہیں کی گی اور نہ ہی اس کے لئے بجٹ رکھا گیا ہے انھوں نے سیم نالے کی انتظامیہ کو ایوان میں طلب کرکے ان کی کارگردگی کا جائزہ لیا جائے چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کی دوکانوں کا کرائے میں سو فیصد اضافہ کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ فائربریگیڈ اور کچڑا گاڑی خدیدنے اور اسٹاف کے لئے چھوٹی گاڑیاں خدیدنے کی منظوری لی جارہی ہے محمد خان منگریو کا کہنا تھا کہ ضلع چیرمین کو صوبائی حکومت کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود بھی ان کو جو فندز جاری کیا گیا ہے وہ72یونین کونسل کے لئے ناکافی ہے لہذا ضلع چیرمین کو چاہیے کہ وہ یہ فنڈز صوبائی حکومت کو واپس کردیں ان کا کہنا تھا کہ پورے سال میں ممبران کو ایک روپیہ بھی نہیں ملا ضلع کونسل کا اجلاس ہر ماہ ہونا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ چیرمین کو تمام ممبران کی حمایت حاصل ہونے کے باوجود بھی چیرمین کمزور نظر آرہا ہے ان کا کہنا تھا کہ40کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز کا مطلب یہ ہوا کہ کسی کو بھی ترقیاتی فندز سے کچھ نہیں ملے گا انھوں نے بجٹ پاس نہ کروانے کا مطالبہ کیا پی پی کے ممبر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے اسی کونسل میں آنے والے ناظموں کو اربوں روپے ترقیاتی فنڈز ملے کسی نے ان سے آج تک نہیں پوچھا اب اگر کام ہونے جارہے ہیں تو اس پر تنقید کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ جب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چیرمینوں کی تنخواہیں ہیں تو ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران کو ٹی اے ڈی اور تنخواہیں کیوں نہیں انھوں نے قرادراد پیش کی کہ ہر ممبر کو20ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ہر ماہ دیئے جائیں نوید ڈیرو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ضلع کونسل کی بھرپور مدد کر رہی ہے ضلع بھر میں ترقیاتی کام سندھ حکومت کروارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ دوست سابقہ کونسل کو دیکھ رہے ہیں ایسا نہیں ہے ممبران قومی و صوبائی ممبران بھی ترقیاتی کام سانگھڑ میں کروارہے ہیں ضلع چیرمین کی کارگردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا پی پی کے ممبر ایوب وسان کا کہنا تھا کہ ممبران کو چھوٹی چھوٹی اسکمیں دی جائیں باقی بڑے کام صوبائی حکومت سے کروائے جائیں انھوں نے صوبائی ھکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سانگھڑ کے تباہ حال روڈز تعمیرکروائے ان کا کہنا تھا کہ ایشاء بینک کی جانب سے شروع کروائے گے مکمل ہونے سے قبل ہی تباہ ہوگے ہیں یا پھر مکمل ہی نہیں ہوئے ایک ممبر کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او سانگھڑ کے ان کو تھانے بلا کر ذلیل کیا ہے پولیس نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے اس کا ازالہ کیا جائے جس پر پورے ایوان نے پولیس کے رویے کی شدید مزمت کی ان کا کہنا تھا کہ کرپشن عروج ہے ڈی ایس پی تک پانچ سو روپے کے لئے لڑتے ہیں پولیس ہر ناکہ پر آنے جانے والوں سی20روپے لینے کے لئے عوام کو ذلیل کرتے ہیں ضلع کونسل کے فنڈز سے ایک کروڑ روپے ایس ایس پی کو دیئے جائیں تاکہ تمام ناکوں پر سی سی ڈی کیمرے لگائے جاسکیں اور عوام عزت سے اپنے گھروں پر جاسکیں بعد میں فنکشنل مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے تمام ممبران نے اکثریتی رائے سے ضلع کونسل کا بجٹ منظور کرلیا جس پر ضلع چیرمین نے ممبران کا شکریہ ادا کیاسانگھڑفنکشنل مسلم لیگ کے ممبران نے وقار جٹ کی سربراہی میں بجٹ اجلاس سے بائیکاٹ کرگے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فنکشنل مسلم لیگ کے ممبران کا کہنا تھا کہ ضلع کونسل میں چیرمین نے ضلع کے کام چلانے کے لئے 12کمیٹیاںبنائی ہیں جن میں کسی بھی کمیٹی کا چیرمین فنکنشل لیگ کے ممبر کو نہیں کیا اور نہ ہی کسی کمیٹی کا ممبر فنکشنل لیگ کے ممبر کو کیا گیا ہے ہر مسئلہ پر ہم کو نظر انداز کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ تمام ممبران اتنے نااہل ہیں کہ سال پورا ہوجانے کے باوجود بھی ایک روپیہ بھی ترقیاتی کاموں کی مد میں خرچ نہیں کرپائے ان کا کہنا تھا کہ دوسرا بجٹ بھی بادشاہی بجٹ ہے جس میں ٹیکنکل تبدیلی کی گی ہیں جس کو ہم رد کرتے ہیں بعد میں پی پی رہنما قادر داد مری ایوب وسان اور نوید ڈیرو نے فنکشنل مسلم لیگ کے ممبران کو یعقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات کو منظور کیا جائے گا کمیٹی میں ان کو شامل کیا جائے جن کی یعقین دہانی پر فنکشنل مسلم لیگ کے ممبران نے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا۔

(جاری ہے)

سانگھڑ ضلع کونسل کا اجلاس تین گھنٹے لیٹ ضلع چیرمین خادم حسین رند کی سربراہی میں شروع ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو۔شاہ مردان شاہ۔سورہیہ بادشاہ پاک فوج کے شہیدوں کے لئے دعا مانگی گئی اجلاس میں ڈی سی زوہیب مشتاق اور ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے آخری لحمات میں شرکت کی جب پولیس کی کرپشن پر پی پی ممبر نے بات شروع کی تو ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار ایوان سے اٹھ کر چلے گے اجلاس کے دوران بجلی چلے جانے سے ایوان میں شدید گرمی و حبس ہونے سے ایک ایک کرکے ممبر ایوان سے باہر جانے لگے چیرمین نے ماحول کو دیکھ کر اجلاس کو ختم کرنے کا اعلان کردیا فنکشنل مسلم لیگ کی اقلیتی کاتون کے ساتھ پیپلز پارٹی کی خاتون ممبر کے بیٹھنے پر ایوان کو سر پر اٹھا لیا ماحول کو دیکھ کر فنکشنل مسلم لیگ کے ممبر نے پی پی خاتون کو اگلی سیٹ پر جگہ دی۔

متعلقہ عنوان :