پرائم منسٹریوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خواتین کو ٹیکنیکل تربیت دئے کر ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہاہے

ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹک بلوچستان غلام یٰسین جعفر کا پوزشن حاصل کرنیوالی خواتین میں چیکس کی تقسیم کے دوران خطاب

جمعرات 13 جولائی 2017 21:26

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2017ء) نیشنل ووکیشنل اینڈٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن آف پاکستان بلوچستان کے ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر غلام یٰسین جعفرنے کہا ہے کہ پرائم منسٹریوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خواتین کو ٹیکنیکل تربیت دئے کر ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہاہے،وزیراعظم کے یوتھ اسکل پروگرام میں سبی اور نصیرآباد ڈویژن کے چار اضلاع کی خواتین کو فنی تربیت سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اسکالر شپ دی جارہی ہے ،گھریلو خواتین کی صلاحیات کو اجاگر کرکے انہیں برسر روزگار کیا جارہا ہے،تربیت مکمل کرنے والی خواتین کے درمیان مقابلوں میں کامیاب خواتین کو صوبائی سطح پر بھی مقابلوں میں شامل کیا جائے گا ۔

وہ بروز جمعرات ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہائوس میں پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز تھری میں فنی تربیت حاصل کرنے والی خواتین کے درمیان مختلف مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا،تقریب میں ریفارمسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر حیات جمالی ،منزل آرگنائزیشن کے آئی ٹی انچار رئیس حضور بخش ہانبھی نے بھی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان کی خواتین کو صلاحتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کیئے ہیں جبکہ ایسی ہنر مند خواتین کے سکل کو بڑھانے کے لیے باقائدہ طور پر ٹیکنیکل تربیت مفت فراہم کی جارہی ہے جبکہ تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو ماہانہ تین ہزار روپے اسکالر شپ بھی وزیراعظم پروگرام کے تحت دیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبی اورنصیر آباد ڈویژن کے چار اضلاع سبی،نصیرآباد،جعفرآباد،کچھی کی خواتین کو ٹیکنیکل تربیت سے آراستہ کیا گیا ہے جنہیں مختلف ٹریڈ ز ڈریس میکنگ،بیوٹیشن اور فائن آرٹس میں تربیت دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :