وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کی زیر صدارت محکمہ جاتی اجلاس، سکول وین اور کمرشل گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلینڈرز کے خلا ف کا روائی کا فیصلہ
غیر معیاری سی این جی سلینڈرز چلتے پھر تے بم ہیں ،سید نا صر حسین شاہ
جمعرات 13 جولائی 2017 21:03
(جاری ہے)
وزیر ٹرانسپورٹ نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ وہ قانون ،حکومت اور ادارے کی رٹ قائم کرائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسران عوام کے بہتر مفاد اور حکومت کے مثبت امیج کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔دفتر میں آنے والوں کی شکایات کا ازالہ کریں ۔لوگوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ،اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران عوام کی بہتری کے لئے اقدامات میں مصروف ہیں عید کے موقع پر عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 159انٹر سٹی بسوں کا چالان کیا گیا اور ڈرائیوروں پر دولاکھ 81ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔اس کے علاوہ مسافروں سے لیا گیا چار لاکھ 17ہزار 8سو روپے زائد کرایہ انہیں واپس کردیا گیا ،اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ غیر معیاری سی این جی سلینڈرز استعمال کرنے والی 948 اسکول وین کو چیک کیا گیا 428غیر معیاری سی این جی سلنڈرز نکال کر قبضے میں لئے گئے جبکہ 9لاکھ 33ہزار 850روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔ریونیو کے حوالے سے کارکردگی بتاتے ہوئے صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ سال2014-15میں ایک کروڑ 77لاکھ 5ہزار 970روپے ،سال2015-16میں دو کروڑ ایک لاکھ 14ہزار 880روپے ،جبکہ 2016-17میں دو کروڑ 22لاکھ 16ہزار 701روپے روٹ پرمٹ فیس اور دیگر حوالوں سے ریونیو وصول کیا گیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ کے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور عوام کے بہتر مفاد میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ آج کے بعد مجھے مزید بہتری چاہئے اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے متعلقہ کمشنر۔ڈپٹی کمشنرز اور پولیس آپ کو مکمل سپورٹ کریں گے ۔ عوام کی شکایات دور کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ کے افسران وملازمین کی شکایات اور مشکلات کو دور کیا جائے گا ان کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی املاک کی حفاظت کی جائے اور محکمہ کی زمینوں پر ناجائز قابضین سے بچانے کے لئے چاردیواری قائم کی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.