کراچی:کے الیکٹر ک کی ممکنہ خریداری پر بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈز اینڈ پورز نے شنگھائی الیکٹرک کی ریٹنگ کم کردی

جبکہ ایئر ٹیرف کا معاملہ حل نہ ہونے کے باعث شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دے دیا ہے

جمعرات 13 جولائی 2017 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) کے الیکٹر ک کی ممکنہ خریداری پر بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈز اینڈ پورز نے شنگھائی الیکٹرک کی ریٹنگ کم کردی ہے جبکہ ایئر ٹیرف کا معاملہ حل نہ ہونے کے باعث شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔کے الیکٹرک کو موزوں ملٹی ایئرٹیرف نہ ملنے پر خریداری کا عمل آگے نہیں بڑھایا جاسکے گا ۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹر ک کی ممکنہ خریداری پر اسٹینڈرڈز اینڈ پورز نے شنگھائی الیکٹرک کی ریٹنگ کم کردی ہے ۔ کے الیکٹرک کے ملٹری ایئر ٹیرف پر بے یقینی شنگھائی الیکٹرک کے لیے بڑا رسک ہے۔ اسٹینڈرز اینڈ پورز نے شنگھائی الیکٹرک کی ریٹنگ کا آوٹ لک منفی کردیا ہے۔ادھر شنگھائی الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے شیئر ہولڈرز کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس کے مطابق کے الیکٹرک کو موزوں ملٹی ایئرٹیرف نہ ملنے پرخریداری کا عمل آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ شنگھائی الیکٹرک کے بورڈ نے یہ یقین دھانی شنگھائی اسٹاک ایکس چینج میں کرائی ہے ۔واضح رہے کہ شنگھائی الیکٹرک بے کے الیکٹرک کے انتظامی امور سنبھالنے کے بعد 9ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پلان دیا تھا۔ملٹی ایئر ٹیرف کے باعث کراچی میں ہونے والی اس سرمایہ کاری کا پلان بھی خطرے میں پڑ گیا ہے ۔#

متعلقہ عنوان :