وزیراعظم چور ثابت ہو چکے ہیں ، اب ان کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے، نواز شریف کا ساراخاندان چور ثابت ہو چکاہے میرے ساتھ پنجاب حکومت نے بہت ظلم کیا ،ان کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، جمشید دستی اس کی آ واز بن جائیگا، اب شریف خاندان کی کرپشن عوام کے سامنے آ گئے ہیں

عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی ممتاز صنعتکار کی کار سے ٹکر سے ہلاک نوجوان کے اہلخانہ سے تعزیت کے موقع پر گفتگو

جمعرات 13 جولائی 2017 20:04

وزیراعظم چور ثابت ہو چکے ہیں ، اب ان کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے، نواز ..
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ اورر کن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف چور ثابت ہو چکے ہیں اور اب ان کو فوری طور پرمستعفی ہو جانا چاہیے، نواز شریف کا ساراخاندان چور ثابت ہو چکاہے میرے ساتھ پنجاب حکومت نے بہت ظلم کیا جس کا ان کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا جہاں سے بھی غریب مجھے پکارے گا جمشید دستی اس کی آ واز بن جائے گا اب شریف خاندان کی کرپشن عوام کے سامنے آ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو ممتاز صنعتکار کی کار سے ٹکر سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے گھر تعزیت کے لئے پہنچ گئے ملزم کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے ایم این اے کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے سو موٹو لینے کی اپیل کی۔ محمد الیاس کی گاڑی کی ٹکر سے 16سالہ نوجوان امیر نوناری پیرووال کے قریب ٹکرا کر جاںبحق ہو گیا تھا ورثا نے الزام عائد کیا کے پولیس نے دبا ڈال کر اور زبردستی صلح کروا دی تھی ،جمشید دستی نے کہا کہ آ ئی جی موٹروے ڈی آئی جی موٹروے آ ئی جی پنجاب آ ر پی او ملتان ڈی پی او خانیوال کو فوری معطل کیا جائے اور ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں کیونکہ یہی وہ لوگ ھیں جنہوں بے دردی سے کچلنے والے شخص کو بچایا۔