سبی، بے گناہ افراد کا قتل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے،میر دوستین خان ڈومکی

جمعرات 13 جولائی 2017 17:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے کوئٹہ میں پویس آفیسر سید مبارک شاہ اور دیگر اہلکاروں پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردبے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں،بے گناہ افراد کا قتل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دی جانے والی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ،دہشت گرد کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں،حکومت اور عوام مل کر بلوچستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے ٹیلی فونک بات چیت میں کیا انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بارپولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے اپنی بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ہم بحثیت قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یکجا ہیں جس سے ہم دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے انہوںنے کہا کہ ایسی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے اور شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کرکے بلوچستان کے سرزمین کو دہشت گرد وں اور تخریب کاروں سے پاک کیا جائے گا انہو ں نے کوئٹہ پولیس حملے میں شہید ہونے والے پولیس آفیسراور جوانوںکے لواحقین سے دلی ہمدردری اور دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند کریںاور پسماندگان کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :