آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری کالڈرووڈ کی ملاقات

باہمی دلچسپی اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر گفتگو،کینیڈین ہائی کمشنر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا

جمعرات 13 جولائی 2017 17:41

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری کالڈرووڈ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری کالڈرووڈ نے جمعرات کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے ۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا ۔