چکوال، موٹر وہیکل ایگزامینر نے مسافر ویگن میں سی این جی سلنڈر لگانے پر ڈرائیور کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا

جمعرات 13 جولائی 2017 16:45

چکوال، موٹر وہیکل ایگزامینر نے مسافر ویگن میں سی این جی سلنڈر لگانے ..
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) موٹر وہیکل ایگزامینر نے مسافر ویگن میں سی این جی سلنڈر لگانے پر ویگن ڈرائیور کو گرفتار کر کے کلر کہار پولیس کے حوالے کر دیا۔ عمیر انور نے استغاثہ دیا کہ ویگن میں سواریاں لوڈ تھیں اور اس میں دو عدد سی این جی سلنڈر لگے ہوئے تھے، ویگن کو ڈرائیور احمد نواز ولد عمر حیات ساکن خوشاب چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر غلام عباس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔ادھر سٹی پولیس چکوال کے انسپکٹر امجد بھٹی نے بھی ایک ہائی ایس جس میں دو عدد سی این جی سلنڈر لگے ہوئے تھے اور اس کو ڈرائیور عادل ولد ایوب ساکن چوآسیدنشاہ چلا رہا تھا کو اے ایس آئی شکیل احمد کے حوالے کر دیا۔ جس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :