احمدی نژاد نے اپنے سابق معاون کی گرفتاری کوبڑا ظلم قراردے دیا

ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای بقائی کی رہائی کے لیے فوری مداخلت کریں،سابق صدرکابیان

جمعرات 13 جولائی 2017 15:00

احمدی نژاد نے اپنے سابق معاون کی گرفتاری کوبڑا ظلم قراردے دیا
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے مرشد اعلی علی خامنہ ای کے نام ایک کھلے خط میں اپنے ایک سابق معاون حمید بقائی کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ایک "بڑا ظلم" قرار دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق سابق ایرانی صدر احمدی نڑاد کی ویب سائٹ پر نشر ہونے والے اس خط میں سابق صدر نے عدلیہ حکام کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بقائی کی گرفتاری پر عدلیہ کی خاموشی اور میڈیا میں ان کو بدنام کیا جانا باعث تشویش امر ہے۔

احمدی نڑاد نے خامنہ ای سے مطالبہ کیا کہ وہ بقائی کی فوری رہائی کے لیے مداخلت کریں۔ سابق صدر نے بقائی کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سابقہ ذمے داریاں انجام دیتے ہوئے ایرانی عوام کی خدمت کی۔

(جاری ہے)

ایرانی سکیورٹی حکام نے سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے معاون حمید بقائی کو اتوار کے روز اٴْن کے گھر کے آگے سے گرفتار کر لیا تھا۔ یہ گرفتاری تہران میں جنرل پراسیکوٹر کی جانب سے جاری وارنٹ کی بنیاد پر عمل میں آئی۔ اس سے قبل جون 2015 میں بھی بقائی 7 ماہ تک زیرِ حراست رہ چکے ہیں۔ اٴْن پر بدعنوانی اور بڑے پیمانے پر غبن کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ بعد ازاں بقائی کو مالی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :