مون سون کی پہلی بارش، طوفانی بارش نے مظفرآباد کاحلیہ بدل کررکھ دیا

نالہ ساتھراتباہی درجنوں مکانات ناقابل رہائش، واٹر ٹینک ، پانی کے پائپ اکھڑ گئے

جمعرات 13 جولائی 2017 13:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) مون سون کی پہلی بارش، طوفانی بارش نے دارالحکومت کاحلیہ بدل کررکھ دیا، نالہ ساتھراتباہی درجنوں مکانات ناقابل رہائش، واٹر ٹینک ، پانی کے پائپ اکھڑ گئے،نالہ پر لگے کئی چھوٹے پل تباہ ، مہاجر کیمپ مانک پیاں، مہاجر کیمپ چہلہ سمیت ، ماکڑی ،لوئر طارق آباد ، جلال آباد ، بیلہ نورشاہ کے نالوں کی قریب عوام پر قیامت صغری برپا، مکانوں کی دیواریں گر گئیں، گھرئوں میں پانی داخل ہونے کے باعث مکینوں نے رات جاگ کرگزاری ،گھروں کی تمام جمع پونجا تباہ ،خوراک تک پانی کی لپیٹ میں آگئی ، بلدیاتی حکام اور بااثر افراد کے گرد گھیرے میں مصروف ، غریبوں کاکوئی پرسان حال نہیں، گزشتہ روز نالہ ساتھرا کے متاثرہ رہائشیوںچودھری امام الدین، نظام الدین،محمد فرید، عبدالعزیز، محمد یونس، شبیر ، نذیر ، شفیق، بیوہ زلیخاں بی بی،سید مقصود شاہ نے میڈیا کواپنے گھر وں کو بارش سے ہونیوالی تباہی بارے آگاہ کرتے ہوئے نقصانات دکھایاجہاں درجن سے زائد خاندانوں کی تمام جمع پونجی بارش کے طوفانی پانی کی نظر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سروے کے مطابق نالہ ساتھرا کے نزدیک درجن سے زائد رہائشی گھرانے پانی کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے گھر کی تمام اشیاء تباہ ہوگئیں، شہری پریشان ہیں ، شہریوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کیاہے کہ مون سون بارشوں کے نقصانا ت کے ازالہ کیلئے شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے تاکہ شہری دوبارہ گھروں کومرمت کرسکیں اور گھریلو اشیاء بھی پوری کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :