انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمشید دستی کے خلاف مقدمہ کی سماعت بیس جولائی تک ملتوی

عدالت کا وکلا کو آئندہ پیشی پر جمشید دستی کی حاضری یقینی بنانے کا حکم

جمعرات 13 جولائی 2017 13:20

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمشید دستی کے خلاف مقدمہ کی سماعت بیس ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم این اے جمشید دستی کے خلاف مقدمہ کی سماعت بیس جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایم این اے جمشید دستی کے خلاف قائم مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی جہاں جمشید دستی کے وکیل آصف بلال نے عدالت میں درخواست دی کہ جمشید دستی کی بہن کینسر کی مریضہ ہے جس کا چیک اپ کرانے کے لیے وہ اسلام آباد گئے ہیں، عدالت انہیں ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ دے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت بیس جولائی ملتوی کر دی اور وکلا کو آئندہ پیشی پر جمشید دستی کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :