پیوٹن چاہتے تھے ہیلری الیکشن جیتے تاکہ امریکا کمزور ہو، ٹرمپ

بیٹے کی روسی وکیل سے ملاقات کاعلم نہیں تھا، چند روز قبل ہی پتا چلا ہے،انٹرویو

جمعرات 13 جولائی 2017 12:55

پیوٹن چاہتے تھے ہیلری الیکشن جیتے تاکہ امریکا کمزور ہو، ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی روسی وکیل سے ملاقات سے لاعلمی ظاہر کردی، کہا پیوٹن چاہتے ہوںگے کہ ہیلری کلنٹن الیکشن جیتے تاکہ امریکا کمزور ہوجائے۔غیرملکی خبرایجنسی کوانٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں بیٹے کی روسی وکیل سے ملاقات کاعلم نہیں تھا، چند روز قبل ہی پتا چلا ہے۔

تاہم اس ملاقات پر ٹرمپ جونیئر کو غلط نہیں ٹھہراتا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ سال صدارتی الیکشن مہم کے دوران صدر ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کریملن سے قریبی تعلق رکھنے والی ایک روسی وکیل سے ملاقات کی تھی۔روسی وکیل نے ایسی معلومات دینے کی پیش کی تھی جو ہیلری کلنٹن کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی تھیں۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اس کی ایک الگ ہی منطق پیش کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن چاہتے تھے کہ ہیلری کلنٹن الیکشن جیتے تاکہ امریکا کمزور ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :