جے آئی ٹی سپریم کورٹ نہیں ،اس کا درجہ ایک لوکل کچہری کے مجسٹریٹ کا بھی نہیں ہے جس پر ہمیں اعتراضات ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ اسکی 90 فیصد چیزوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور عرفان صدیقی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
جمعرات 13 جولائی 2017 00:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے اس لیے سب کو انتظار کرنا چاہیئے۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شریف برادران میں بہت اچھے برادرانہ تعلقات ہیں اور ان میں اختلافات کی باتوں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف مطمئن ہیں اور اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70سالہ ملکی تاریخ میں تحقیقات اور چھان بین کی اتنی باریک چھلنی میں سے کوئی بھی نہیں گزرا جس میں سے وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان گزرا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوا کیونکہ ان کا دامن صاف ہے۔ ماضی میں بھی وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگتے رہے ہیں لیکن وہ ان سب سے سرخرو ہوئے ہیں۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے ملک و قوم نے ترقی ہی کی ہے۔ ہمارا حالیہ 4سالہ ریکارڈ بھی سب کے سامنے ہے، ہم نے ان 4 سالوں مین عوامی فلاح و بہبود کے لیے اتنے کام کیے ہیں جتنے ماضی کی کئی دہائیوں میں بھی نہیں کیے جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کے استحکام سمیت توانائی بحران کے خاتمے اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے کوشان ہیں اور اس ضمن میں بہت اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔ ہم پرعزم ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.