تھر کے علاقے مٹھی میں مزید 7 نومولود دم توڑ گئے ،ْ تعداد 210ہوگئی

حکومت بچوں کی اموات کو روکنے کے لیے دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے ،ْ چیف ایگزیکٹو ہینڈز

بدھ 12 جولائی 2017 23:29

تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) تھر کے علاقے مٹھی میں گزشتہ دو روز کے دوران مزید 7 نومولود دم توڑ گئے جس کے بعد رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 210 ہوگئی ہے۔سول ہسپتال مٹھی سے دستیاب تفصیلات کے مطابق 7 بچوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دم توڑ گئے۔خیال رہے کہ مٹھی میں رواں سال جاں بحق ہونے والے نومولودوں کی تعداد210 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق بچوں کے والدین نے ڈاکٹروں کے مبینہ سخت رویے کی تفتیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بچوں کو دور دراز علاقوں سے لایا گیا تو ڈاکٹروں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ڈی ایچ اور تھرپارکر اور سول ہسپتال مٹھی کے سول سرجن سے اس حوالے سے موقف کے لیے رابطہ نہیں ہوسکا۔ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی (ہینڈز) کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تنویر احمد نے اپنے بیان میں حکومت پر زور دیا کہ وہ بچوں کی اموات کو روکنے کے لیے دور دراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے شعبے کے ڈھانچے کو بہتر کرنے کی اور تھر کے رہائشیوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کم عمری میں شادی جیسے معاملات نومولود کی ہلاکت کی وجوہات ہیں۔

متعلقہ عنوان :