درگئی اور سخاکوٹ کے بازاروں میں تجاوزات برداشت نہیںکی جائے گی، تاجر سرکاری حدود میں قائم تجاوزات ہٹا کر وطن دوستی کو ثبوت پیش کریں، اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر خان کی میڈیا کو بریفنگ

بدھ 12 جولائی 2017 23:02

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر خان نے کہا ہے کہ درگئی اور سخاکوٹ کے بازاروں میں تجاوزات برداشت نہیںکی جائے گی، تاجر سرکاری حدود میں قائم تجاوزات ہٹا کر وطن دوستی کو ثبوت پیش کریں۔وہ بدھ کو ٹی ایم اے درگئی میںتحصیل ناظم درگئی عبدا لرشید بھٹو کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر خان نے کہا کہ درگئی بازار میں ٹریفک کے مسائل پر عوام کے تعاون سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے عوام گاڑیوں کے بے جا پارکنگ سے اجتناب کرکے مین مالاکنڈ روڈ اور مصروف مقامات میں روڈ کھولا رکھنے میں ٹریفک عملہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ انہون نے واضح کیا کہ درگئی بازار میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کلین اپ کریں گے جس کے دوران کسی کے ساتھ بھی عیات نہیں کی جائے گی اس لئے ضروری ہے کہ درگئی بازار کے تاجر برادری حکومت کے ساتھ تعاون کرکے سرکاری اراضی اور سڑک کے کناروں پر قائم تجاوزات ہٹائیں تاکہ انہیں بعد میں کس قسم کی کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر خان نے اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام کو آمد و رفت کی سہولیات کے لئے اسانی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ٹریفک کے قوانین کا احترام کرکے ان پر عمل درآمد کرنا تمام شریوں کا فرض بنتا ہے اور تجاوزات سے پاک بازار ہی بہتر تجارتی سرگرمیوں کے حامل ہوسکتے ہیں اس لئے تجاوزات ہٹانے پر زور دی جارہی ہے۔ انہون نے کہا کہ تحصیل درگئی میں خلاف قانون سرگرمیوں کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کی بالادستی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :